مندرجات کا رخ کریں

سمیع یوسف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سمیع یوسف
پیدائش9 جولائی 1980ء
تعلقبرطانیہ
پیشےموسیقار
سالہائے فعالیت2003ء تا حال
ویب سائٹwww.samiyusufofficial.com
سمیع یوسف

سمیع یوسف (پیدائش: 9 جولائی 1980ء) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک گلوکار اور موسیقار ہیں۔

ابتدائی حالات

[ترمیم]

وہ جولائی 1980ء میں ایران کے دار الحکومت تہران کے ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوئے جو موسیقی سے گہرا تعلق رکھتا تھا۔ سمیع نے بچپن سے ہی موسیقی کے مختلف آلات کو استعمال کرنا شروع کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ گلوکاری اور موسیقی ترتیب دینے میں ان کا رحجان بڑھتا چلا گیا۔ انھوں نے موسیقی کے دنیا کے معروف ترین ادارے رائل اکیڈمی آف میوزک لندن کے اساتذہ سمیت کئی معروف موسیقاروں سے تربیت حاصل کی۔ وہ مشرق وسطیٰ کی موسیقی کے انداز مقام کی مکمل معلومات رکھتے ہیں۔ وہ ایک عملی مسلمان ہیں اور اپنی حمد و نعت اور گانوں کے ذریعے اسلام کا آفاقی پیغام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا پہلا البم 2003ء میں المعلم اور دوسرا البم 2005ء میں میری امت (My Ummah) کے نام سے جاری ہوا۔ ان کا پہلا البم المعلم انتہائی مقبول ہوا جس کی ایک لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں جبکہ دوسرے البم My Ummah نے بھی کافی مقبولیت سمیٹی لیکن اس کی فروخت کے اعداد و شمار ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔ سمیع یوسف برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آذربائیجان، سعودی عرب، سوڈان، جرمنی، مصر، کویت، متحدہ عرب امارات، فرانس، سویڈن، ہالینڈ، ترکی، آسٹریا، شام، یمن، اردن، بیلجیم، قطر اور دیگر ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

المعلم

[ترمیم]
فائل:As album01.jpg
المعلم کا سرورق

المعلم میں مندرجہ ذیل نغمات شامل ہیں:

  • المعلم
  • غارِ حرا
  • اللہ ہو
  • خالق
  • یا مصطفیٰ
  • محبوب کون؟
  • تفکر
  • التجا

میری امہ

[ترمیم]
فائل:Sami 02.jpg
میری امت (My Ummah) کا سرورق
  • میری امت
  • حسبی ربی
  • یا رسول اللہ
  • مت رو
  • محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)
  • دعا کرو
  • نغمۂ عید
  • آزادی
  • مناجات
  • ماں (عربی)
  • ہم کبھی گردن نہیں جھکائیں گے
  • دعا
  • ماں (ترکی)

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]